خیبرپختونخوا کو بجلی یونٹ 10 روپے میں‌ دینےکی قرارداداسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کو بجلی یونٹ 10 روپے میں‌ دیا جائے، اس حوالے سے حکومتی رکن فضل الہی کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔
قرارداد میں انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سستی بجلی بنانے کے ساتھ ملک کو بجلی فراہم کرتا بھی ہے۔ اس کے باوجود وفاق 70 سے 80 روپے بجلی فروخت کرتا ہے.
حکومتی رکن فضل الہی کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئِی قرارداد کے متن میں یہ بھی درج ہے کہ پہلے بجلی پر خیبر پختونخوا کا حق ہے اس کے بعد دوسرے صوبوں کو بجلی فراہم کی جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا سستی بجلی بنا کر وفاق کو فراہم کرتا ہے اس لئے سب سے پہلے بجلی پر ہمارا حق ہے . دوسرا بجلی یونٹ 10 روپے میں‌ دیا جائے.

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت سوات واقعے پر سیاسی بیان بازی کررہی ہے ،بیرسٹر سیف