لوئر دیر، زیارت تالاش میں نکاسی آب کا مسئلہ گھمبیر، عوام مشکلات کا شکار

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر کے مشہور قصبے زیارت تالاش میں نکاسی آب کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر گیا ۔
نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کے سبب نمازیوں اور پیدل آنے جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
علاقہ میں نکاسی آب کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کا گندہ پانی مین جی ٹی روڈ پر بہنے لگا۔
اہلیان زیارت تالاش نے ٹی ایم اے حکام سے مسئلے کے مستقبل بنیادوں پر حل کا مطالبہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  لوئردیر :دریائے پنجکوڑہ میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق