ٹانک، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے پارٹی کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میِں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے پارٹی کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ایم پی اے عثمان خان بیٹنی کی قیادت میں ضلعی پی ٹی آئی دفتر سے ٹریفک چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
شرکاء نے عمران خان کو رہا کرو کے نعروں سے مزین بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
کارکنان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
بعد ازاں مظاہرے کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے دعا کی گئی۔

مزید پڑھیں:  آپریشن عزم استحکام کامقصد دہشت گردی کی لہر کو ختم کرنا ہے،وزیر دفاع