رستم/ بنوں، عمران خان غیر قانونی کیسز میں قید ہیں، رہائی کیلئے مظاہرے شروع

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے رستم اور بنوں سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
ضلع مردان کی تحصیل رستم میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے چارگلی چوک میں تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ذرائع کے مطابق رستم میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت ایم پی اے طفیل انجم کر رہے ہیں جبکہ مظاہرے میں پی ٹی آئی عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ایم پی اے طفیل انجم نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان غیر قانونی کیسسز میں قید ہیں۔ قوم کے لیڈر کو فوری رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خان کی رہائی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وزیر اعلی کے حکم اور قیادت میں اسلام آباد کا رخ کیلئے تیار ہیں۔
طفیل انجم نے مزید کہا کہ آزاد عدلیہ اور ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔ فارم 45 کے مطابق تحریک انصاف الیکشن جیت چکی ہے۔
دوسری جانب ضلع بنوں میں بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی ورکروں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج ی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختونیار خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر بنے تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں۔ 9 مئی واقعات پی ٹی آئی کے خلاف سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔
صوبائی وزیر پختونیار خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تمام کیسوں میں بری ہورہے ہیں۔ ہمارے خلاف سارے کیسیز بدنیتی پر مبنی ہیں جن کا ہم نے بہادری سے سامنا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی احترام سے عدالتوں کا سامنا کیا، آئندہ بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، موسم خوشگوار