فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے والے ممالک میں آرمینیا بھی شامل

ویب ڈیسک: فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے والے ممالک میں آرمینیا بھی شامل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق آرمینیا کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔
آرمینیا وزارت خارجہ کے مطابق جمہوریہ آرمینیا مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن اور استحکام قائم کرنے کے لیے حقیقی طور پر دلچسپی رکھتا ہے۔ اس لئے آرمینیا نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرلیا۔

مزید پڑھیں:  منظوری سے قبل ہی ترقیاتی بجٹ میں 250ارب کی کٹوتی