مہنگائی اور اضافی بجلی بلوں کیخلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک: مہنگائی اور اضافی بجلی بلوں کیخلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی اور اضافی بجلی بلوں کیخلاف جماعت اسلامی کل سے احتجاج کا آغاز کرے گی۔
امیر جماعت اسلامی نے آئی ایم ایف کی ایما پر بنایا ہوا بجٹ مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ایما پر تیار کردہ بجٹ کیخلاف آواز اٹھائیں گے اور کل سے پورے ملک میں احتجاج ہوگا ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے احساس منصوبوں پر کام شروع