عید الاضحیٰ: خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا تانتا بندھ گیا

ویب ڈیسک: عید الاضحی کے موقع پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا تانتا بندھ گیا۔ عید کے تین دن 4لاکھ 15ہزار سیاحوں نے صوبہ بھر کجے تفریحی مقامات کی سیر کی اور لطف اندوز ہوئے۔
ان سیاحوں میں 162غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں جنہوں نے خیبر پختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کی۔
محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے مطابق سب سے زیادہ 1لاکھ 74ہزار سیاحوں نے کاغان ناران کی سیر کی۔ 1لاکھ 62ہزار سے زائد سیاحوں نے مالم جبہ جبکہ 23ہزار سیاحوں نے اپر دیر اور 7ہزار سے زائد سیاحوں نے عید پر لوئر چترال کا انتخاب کیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، صوبائی وزیر کے سکواڈ کی گاڑی پر حملہ، 3راہگیر زخمی