ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی تربت میں ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز دالبندین اور جیوانی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کراچی، حیدر آباد اور بہاولپور میں 39، لاہور میں 36، اسلام آباد اور پشاور میں 37، کوئٹہ میں 35، ملتان میں 33، مظفر آباد میں 31 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آج ہر طرف غربت ہی غربت ہے، قوم نے بجٹ مسترد کر دیا، شیخ رشید احمد