بہتر ہوتا بجٹ کی تیاری میں اتحادیوں سے بات چیت کی جاتی، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سب کو مل کر ملکی ترقی کیلئے آگے آنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا بجٹ کی تیاری میں اتحادیوں سے بات چیت کی جاتی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر بجٹ بناتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رائے شامل کی ہوتی تو ہم بہتر انداز میں آگے بڑھتے، مشکل وقت میں مل کر معیشت کو سنبھالنا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم شہباز شریف پیپلز پارٹی سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری میں 81 لبنانی شہید، نیتن یاہو کاجنگ بندی سےانکار