اسرائیلی افواج کی ریڈ کراس کے دفتر پر بمباری، 22 افراد شہید، 45 زخمی

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج نے غزہ میں موجود ریڈ کراس کے دفتر کی جانب اپنی توپوں کا رخ موڑ دیا۔
صیہونیوں کی بمباری میں کم سے کم 22 افراد شہید اور 45 زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ ریڈ کراس کی اس عمارت میں بڑی تعداد میں فلسطینی پناہ گزین مقیم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نےایکس پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات اسرائیلی افواج نے ان کے دفتر پر بمباری کی۔
صیہونیوں کی اس بمباری کے نتیجے میں ریڈ کراس فیلڈ ہسپتال میں لاشوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
ریڈ کراس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک اسرائیلی افواج کے حملے میں 22 افراد شہید جبکہ 45 زخمی ہو چکے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی عقوبت خانوں میں 10 ہزار کے قریب فلسطینی قید، شہادتوں کا خدشہ