فلاحی و خیراتی ہسپتالوں کو ٹیکس چھوٹ کی رعایت ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: فلاحی و خیراتی ہسپتالوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ کی ریاعت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں فلاحی و خیراتی ہسپتالوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی حمایت کی گئی۔
قائمہ کمیٹی اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایک ٹرسٹی ہسپتال نے بل ادا کرنے تک میت ورثا کو نہیں دی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت ٹیکس چھوٹ دیتی رہی ہے تو ان کا آڈٹ بھی کیا جائے۔
قائمہ کمیٹی اجلاس میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ فلاحی و خیراتی ہسپتالوں نے ایسے ڈاکٹرز بٹھائے ہیں جو بھاری فیس بھی لیتے ہیں اور ٹرسٹ کے نام پر اپنی لیبارٹریز بھی چلاتے ہیں جو مہنگی فیس چارج کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  منشیات کیخلاف جنگ ترجیح، ملک کو اس لعنت سے پاک کرنا مشن ہے، محسن نقوی