افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ مشن کی سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ڈھکی چھپی نہیں۔ 2021 کے بعد سے اقوام متحدہ مشن برائے افغانستان نے اس حوالے سے عالمی سطح پر بھرپور اۤواز اٹھائی۔
اقوام متحدہ مشن برائے افغانستان کی سربراہ روزا اوتن بائیفا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سلامتی کونسل، اقوام متحدہ اور اس کے اراکین جنرل اجلاس میں افغانستان کے حوالے سے تباہ کن پالیسیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے طرز عمل کو تبدیل کروائیں گے۔
کارکن حقوق نسواں نے کہاکہ عالمی برادری کو چاہیے کہ دنیا میں کہیں بھی ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں مولانا کو آن بورڈ لینا چاہیے، رانا ثناء اللہ