سپریم کورٹ محمد زبیر کے اعترافی بیان پر ازخود نوٹس لے، رؤف حسن

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن نے سپریم کورٹ سے سابق ن لیگی رہنما محمد زبیر کے انٹرویو کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ محمد زبیر کا بیان بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کی تائید ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد زبیر کا بیان آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔
مرکزی ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ محمد زبیر نے اپنے انٹرویو میں پی ٹی آئی حکومت ختم کرنے کی سازش کا انکشاف کیا ہے۔ یہ آئین کی خلاف ورزی کا معاملہ ہے جسے قطعی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، سرہ درگہ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ