مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو نہیں دی جا سکتیں، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کے جواب میں الیکشن کمیشن نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئَے جواب میں کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں۔
ای سی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مخصوص نشتوں کی فہرست جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 جنوری تھی جو گزر چکی ہے۔
مقررہ تاریخ تک سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کےلیے فہرست جمع نہیں کرائی۔
الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں وضاحت کی کہ امیداروں سے تحریک انصاف نظریاتی کا انتخابی نشان دینے کا سر ٹیفکیٹ مانگا گیا جس سے وہ خود دستبردارہوئے۔ اس کے ساتھ ہی امیدوار آزاد قرارپائے۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ چار ایک سے کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ مخصوص نشستیں نہ دینے کے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کوئی سقم نہیں، مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔

مزید پڑھیں:  رستم ، اینٹی نارکاٹکس ڈے پر منشیات کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام