ٹی 20 ورلڈ کپ، کیربینز کے ہاتھوں امریکہ کو 9 وکٹوں سے شکست

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے میں کالی آندھی نے مدمقابل امریکہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے 46 ویں میچ میں گروپ 2 کی ٹیمیں برج ٹاؤن میں مدمقابل آئیں۔
میچ میں امریکا کی پوری ٹیم کھیل کے آخری اوور میں 128 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
192 رنز ہدف کے تعاقب میں کیربینز نے جارحانہ انداز اپنایا اور گیارہویں اوور کی آخری گیند پر ایک وکٹ کے نقصان پر ٹارگٹ پورا کرلیا۔
میزبان کالی آندھی کی جانب سے اننگز کا آغاز شائے ہوپ اور جانسن چارلس نے کیا تاہم جارح مزاج بیٹر جانسن چارلس زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور ہرمیت سنگھ کی گیند پر ملند کمار کو کیچ دے بیٹھے۔
بعدازاں شائے ہوپ کا ساتھ دینے کیلئے نکولس پورن میدان میں آئے، ویسٹ انڈیز کے اوپنر بیٹر شائے ہوپ نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
میچ میں کالی آندھی نے امریکہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی. یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانیوالے میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 =رنز سے ہرا دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی عمران خان کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش