وانا، فریقین میں‌ فائرنگ کا تبادلہ، نوجوان جاں بحق، راہگیر خاتون زخمی

ویب ڈیسک: ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے علاقہ کاریز کوٹ میں دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ راہگیر خاتون زخمی ہو گئی۔
ایس ایچ او وانا کے مطابق اس حوالے سے بتایا کہ پولیس جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔ فائرنگ کا تبادلہ ذاتی دشمنی کی بناءپر ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راہگیر زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن عزم استحکام:پاکستان کا سرحد پار بھی کارروائیاں کرنے کا عندیہ