ڈکیت ہلاک

نوشہرہ میں پولیس مقابلہ ،دو خطرناک ڈکیت ہلاک

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں پولیس مقابلے کے دوران دو خطرناک ڈکیت ہلاک جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔
ڈی ایس پی فضل سبحان کے مطابق واقعہ اکوڑہ خٹک مصری بانڈہ مغلکی میں پیش آیا جہاں ڈکیت گروہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی ۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈکیت گروہ کے سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک ہوا جبکہ دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
ڈی ایس پی فضل سبحان نے بتایا کہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لئے رات بھر سرچ آپریشن جاری رہا ۔
مارے جانے والے ڈکیتوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ڈکیت گروہ پولیس کو کئی وارداتوں میں مطلوب تھا ۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں بجلی شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا