وزیر دفاع

پی ٹی آئی دہشت گردوں کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر دفاع

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج بھی فوج کیخلاف دہشت گردوں کے ساتھ کھڑی ہے؟ یہ آج بھی نومئی والے ہیں
سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس میں خواجہ آصف کو مائیک دینے پر سنی اتحاد کونسل نے احتجاج کرتے ہوئے فاٹا آپریشن بند کرو کے نعرے لگائے ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے لئے اٹھنے والی آواز کا گلا گھونٹا جارہا ہے، اقلیتوں کا کبھی سوات کبھی سرگودھا کبھی فیصل آباد میں قتل ہوتا ہے، مذہب کے نام پر خون بہانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ایوان کو اس مسئلہ پر متفق اور متحدہ موقف اختیار کرنا چاہیے، پاکستان میں مسلمانوں کے چھوٹے فرقے اور کوئی مذہبی اقلیت محفوظ نہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں کیا گیا، کمیٹی میں پی ٹی آئی شامل رہی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بھی اجلاس میں موجود تھے اور ان کے سامنے ساری بات ہوئی، لیکن اس ایوان میں بھی آپریشن عزم استحکام پر بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اعتراض ہے تو تب اس پر بات کرسکتے ہیں، آج یہ اس ایوان میں مظاہرہ کرکے دہشت گردوں کے ساتھ کھڑے ہیں، فوج کیخلاف مظاہرہ کررہے ہیں، لیکن یہ آج بھی نومئی والے ہیں کل بھی نومئی والے تھے اور آنے والے کل بھی نومئی والے ہوں گے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے استحکام پاکستان آپریشن کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں پہلے سے نامکمل آپریشنز کو آگے بڑھانے کی منظوری دی گئی، کمیٹی کے فیصلے کو کابینہ میں لارہے ہیں، جس کے بعد معاملہ ایوان میں لائیں گے۔

مزید پڑھیں:  امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ