بلال غرشین

مسٹر پاکستان بلال غرشین نے ایشین چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

ویب ڈیسک:پشین سے تعلق رکھنے والے نوجوان تن ساز اور مسٹر پاکستان سید بلال غرشین نے مالدیپ میں ہونے والی ایشین چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
سید بلال غرشین نے کہا ہے کہ میں 3دفعہ مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیت چکا ہوں لیکن میرا خواب تھا کہ میں مسٹر ایشیا کا میڈل جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اپنے کندھوں پر اٹھاں جو اللہ پاک نے پورا کیا۔
بلال غرشین کا کہنا ہے کہ میں اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے مسٹر ایشیا کے ٹائٹل سے نوازا۔
سید بلال غرشین نے بھی کہا ہے کہ اپنے پیارے ملک پاکستان کے لیے ہر مقابلے کے لیے تیاری کروں گا اور خرچہ خود برداشت کروں گا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا سزا معطلی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان