ٹی 20ورلڈ کپ

ٹی 20ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ ،افغانستان نے آسٹریلیا کو ہرادیا

ویب ڈیسک: ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر 8مرحلے میں بڑا اپ سیٹ ،افغانستان نے آسٹریلیا کو 21شکست سے ہرا کر تاریخ رقم کردی ۔
افغان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے 149رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں کینگروز 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
امریکہ میں جاری ٹی 20ورلڈ کپ کے 48 ویں میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز اسکور کیے۔
افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے ٹیم کو 118 رنز کی شراکت سے شاندار اسٹارٹ فراہم کیا۔
آسٹریلیا کے بولرز کا مقابلہ کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز نے 49 گیندوں پر 4چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 60 رنز اسکور کیے جبکہ ابراہیم زدران نے 48 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز داغے۔
افغانستان کی جانب سے کریم جنت 13 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ محمد نبی 10 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اپنے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیکر رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری ہیٹرک کا اعزاز اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 25 زخمی