دو بچے جاں بحق

لنڈی کوتل :چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ،دو زخمی

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل میں کمرے کی بوسیدہ چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔
واقعہ لنڈی کوتل کے علاقہ اشخیل میں پیش آیا جہاں کمرے کی بوسیدہ چھت اچانک گر گئی ،ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی بچوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا ۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 25 زخمی