گاڑی حادثے کا شکار

ایبٹ آباد میں گاڑی حادثے کا شکار ،2افراد جاں بحق ،3زخمی

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ2خواتین سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے تھانہ لورہ کی حدود حدود دناہ میں پیش آیا جہاں راولپنڈی سے آئی فیملی کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری ۔
حادثے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 3افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپرہسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں اسحاق اور عامر جبکہ زخمیوںمیں حریم، سحرش اور احسان شامل ہیں ۔
زخمی ہونے والوں کو فوری طورپر ساملی ہسپتال کمپنی باغ بعد ازاں پمز اسلام آباد میں منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کی آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے لندن روانگی کا امکان