2افراد جاں بحق

لکی مروت :فائرنگ واقعات میں2افراد جاں بحق ،ایک زخمی

ویب ڈیسک: لکی مروت میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران 2افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
پہلا واقعہ سلیمان خیل میں پیش آیا جہاں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا جبکہ نور لونگ خیل میں بھی فائرنگ کے نتیجے میں منیر خان نامی شخص جاں بحق ہو گیا ۔
جاں بحق اور افراد کی نعشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت منتقل کیا گیا ۔
لکی مروت میں گزشتہ تین روز کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 5افراد قتل جبکہ دو زخمی ہو چکے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قیمت معمولی کمی کے بعد 278 روپے 40 پیسے ہو گئی