4لاکھ سے زائد سیاحوں

عیدالاضحی کے دوران 4لاکھ سے زائد سیاحوں کی گلیات آمد

ویب ڈیسک: عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران 4لاکھ سے زائد سیاحوں نے گلیات کا رخ کیا ۔
ویب ڈیسک: ملک بھر کے سے آنے والے سیاحوں سمیت یورپی ممالک اور چین کے سیاح بھی شامل تھے جبکہ ترکیہ کے سفیر اور ان کی اہلیہ بھی گلیات میں موجود رہیں۔
رپورٹ ک یمطابق گلیات میں عید کی چھٹیوں میں سیاحوں کی ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں جی ڈی اے کے فیلڈ سٹاف،ایبٹ آباد پولیس ،ٹور ازم پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔
سیاحوں نے میرن جانی چوٹی، مشک پوری ٹاپ، پائپ لائن ٹریک سمیت مختلف پرکشش مقامات کا دورہ کیا اور نتھیاگلی کے مختلف پارکوں میں ایڈونچر سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوئے۔
ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شارخ علی خان کے مطابق سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے جی ڈی اے کا فیلڈ سٹاف 24 گھنٹے موجود رہا جبکہ ڈی اے کے کنٹرول روم ٹورازم پولیس اور ریسکیو 1122 کے تعاون سے سیاحوں کو سہولیات فراہم کی گگئیں۔
گلیات میں غیر ملکیوں میں بہت سی اہم شخصیات سیر کے لیے آئیں جن ترکیہ کے سفیر بھی شامل تھے ۔
ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر، جی ڈی اے نے عید کی تعطیلات کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے ۔

مزید پڑھیں:  آپریشن عزم استحکام:پاکستان کا سرحد پار بھی کارروائیاں کرنے کا عندیہ