آئل ٹینکر حادثے کا شکار

شانگلہ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار،ایک بچہ چاں بحق،4افراد زخمی

ویب ڈیسک: شانگلہ کی تحصیل بشام میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ بشام میں لاہور نالہ کے مقام پر پیش آیا جہاں آئل ٹینکر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امدادفراہم کرکے ٹی ایچ کیو بشام منتقل کیا ۔

مزید پڑھیں:  بڈھ بیر میں 8 افراد کے قتل کا مقدمہ درج، اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی