گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوانے آپریشن استحکام پاکستان کی حمایت کردی

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی آپریشن استحکام پاکستان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور میں اے این پی کے باچا خان مرکز پہنچ گئے جہاں انہوں نے اے این پی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی و سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جن لوگوں نے دہشت گردوں کی حمایت کی، ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، بہتر ہوتا کہ آپریشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے صوبائی کابینہ کو اعتماد میں لئے بغیر آپریشن کی حمایت کردی۔
سیاسی جماعتوں کے تحفظات وزیر اعظم ، صدر پاکستان کے سامنے رکھوں گا، بحیثیت گورنر آپریشن استحکام پاکستان کی حمایت کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری ترجیح ہے ،وزیراعظم