وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

9مئی مقدمات:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا انسداد دہشتگردی عدالت طلب

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی مقدمات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، پارلیمانی لیڈر سنی اتحاد کونسل زرتاج گل سمیت دیگر کی طلبی کے سمن جاری کر دیے۔
عدالت کی جانب سے سمن 9مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے تھانہ کینٹ میں درج مقدمات میں جاری کئے گئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، محمد اشرف سوہنا اور مہر محمد جاوید کی طلبی کے سمن جاری کئے۔
ملزمان کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں طلبی کے سمن ایس ایچ او کے ذریعے جاری کئے گئے جس میں تمام ملزمان کو چھبیس جون کو سماعت کیلئے اڈیالہ جیل عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کا ایجنڈا فتنا پھیلانا ہے، حکومت انہیں اندر ہی رکھے گی، رانا ثناء اللہ