عوامی نیشنل پارٹی

عوامی نیشنل پارٹی نے بھی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی نے بھی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جڑیں پنجاب میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور میں اے این پی کے باچا خان مرکز پہنچ گئے جہاں انہوں نے اے این پی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور سکیورٹی و سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی رہنما میاں افتخار نے کہا کہ دہشت گردوں کی جڑیں پنجاب میں ہیں، آپریشن عزم استحکام کے فیصلے پر شدید تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی نے گورنر کو تحفظات کے حوالے سے آگاہ کردیا، آپریشن کسی صورت قابل قبول نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ یک طرفہ ہوا، لوگوں کو مذاکرات اور آپریشن دونوں پر یقین نہیں۔
میاں افتخار کا کہنا تھا کہ جنرل فیض نے کس کے کہنے پر مذاکرات کئے ؟ 40 ہزار دہشت گرد کیسے آئے ؟ آپریشن کے حوالے سے قومی اور صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اپر دیر اور لوئر دیر میں آپریشن پر بھی اعتماد میں لیا جائے، اے این پی آپریشن عزم پاکستان کے حوالے سے کل جماعتی اجلاس بلا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان دھر لئے