9 مئِی واقعات، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماء طلب

ویب ڈیسک: 9 مئِی کے جلاو کھیراو واقعات کے حوالے سے انسداد دہشت گردی کی ِخصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور سمیت زرتاج گل، اشرف سوہنا اور مہر محمد جاوید کو تھانہ کینٹ میں سرکاری عمارت جلانے کے مقدمہ میں طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے مذکورہ رہنماؤں کو کل 26 جون کو اڈیالہ جیل طلب کیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں نے مقدمے میں ضمانت حاصل کی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں عوامی احتجاج ، صدر نے فنانس بل پر دستخط سے انکارکردیا