ہری پور، ریسکیو کی کارروائی، 60 سالہ مسماۃ (خ) بی بی کی لاش برآمد

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے گاؤں ریحانہ کے ڈیم میں ریسکیو نے کارروائی کرتے ہوئے 60 سالہ مسماۃ (خ) بی بی کی لاش برآمد کر لی۔
متوفیہ کے خاندان کے مطابق خاتون ذہنی مریضہ تھی۔ ریسکیو 1122 ہری پور کی ٹیم نے مقامی افراد کی مدد سے لاش کو پانی سے باہر نکال لیا۔
ذرائع کے مطابق 60 سالہ مسماۃ (خ) بی بی کی لاش برآمد ہونے کے حوالے سے تھانہ سرائے صالح کی جانب سے اس سلسلے میں مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  ایک ہفتے کے دوران 11لاکھ سے زائد سیاحوں کی خیبرپختونخوا آمد