عزم استحکام پورے ریاستی نظام کا مجموعی قومی ویژن ہے، وزیراعظم آفس

ملکی امن و استحکام کیلئے اعلان کردہ ویژن کا نام عزم استحکام رکھا گیا ہے، وزیراعظم آفس کا اعلامیہ
ویب ڈیسک: آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے ملکی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ردعمل کے بعد وزیر اعظم آفس سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پائیدار امن و استحکام کیلئے اعلان کردہ ویژن کا نام عزم استحکام رکھا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ مسلح آپریشنز ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے علاقوں میں کیا گیا۔
وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں ایسا کوئی فوجی آپریشن زیر غور نہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ عزم استحکام کا مقصد نظرثانی شدہ قومی ایکشن پلان کے جاری نفاذ میں ایک نئی روح اور جذبہ پیدا کرنا ہے، عزم استحکام پاکستان میں پائیدار امن و استحکام کیلئے ایک کثیر جہتی، مختلف سکیورٹی اداروں کے تعاون اور پورے ریاستی نظام کا مجموعی قومی ویژن ہے۔
وزیراعظم ہاوس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عزم استحکام سے ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے مجموعی طور پر محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں:  ہماری مرضی کے بغیر آپریشن نہیں ہوسکتا،خیبرپختونخوا حکومت