زراعت میں‌ چینی ماہرین کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے، احسن اقبال

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جلد ہی چینی ماہرین کا وفد پاکستان آ رہا ہے۔ چینی ماہرین سے زراعت کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی ماہرین کی سکیورٹی کے حوالے سے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ چین نے فیز ٹو کیلئے 5 کوریڈور کا خود اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے بھی ہماری مدد کرے گا، ہم ان کے زراعت کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عنقریب چینی ماہرین کا وفد پاکستان آ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، پہاڑی سے خرم نامی 29 سالہ نوجوان کی لاش برآمد