افغان اوپننگ جوڑی نے بابر اور رضوان کا پارٹنر شپ ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک: افغان اوپننگ جوڑی نے نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں افغانستان کے اوپنرز ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے پاکستانی اوپنگ جوٹی بابر اور رضوان کا پارٹنرشپ ریکارڈ توڑ دیا۔
افغان اوپننگ جوڑی رواں میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ پارٹرشپ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی۔
دونوں افغان کرکٹرز نے بنگلا دیش کیخلاف سپر 8 میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
یاد رہے کہ بابر اعظم اور رضوان نے ورلڈ کپ 2021 میں 411 رنز بطور پارٹنرز بنائے تھے۔
رواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغان اوپننگ جوڑی ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے 442 رنز کی شراکت بنا کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں عوامی احتجاج ، صدر نے فنانس بل پر دستخط سے انکارکردیا