ٹی 20 ورلڈکپ، افغانستان کی پہلی بار سیمی فائنل میں انٹری

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلا دیشن کو ہرا کر پہلی بار سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
یاد رہے کہ کے سیمی فائنل میں افغانستان کی ٹیم کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے میچ کے دوران افغانستان نے بنگال ٹائِیگرز کو جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف دیا۔
اس دوران بارش کی بار بار انٹری نے میچ کو متاثر کیا جس کے باعث دوسری اننگز کا کھیل 19 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 105 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔ افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میچ 8 رنز سے اپنے نام کر لیا۔
یاد رہے کہ کسی بھی عالمی کپ میں یہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی پہلی بار سیمی فائنل میں‌انٹری ہے.
اس سے قبل گروپ ون کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے.

مزید پڑھیں:  جسٹس فائز عیسیٰ مجھے ذہنی طور پر ٹھیک نہیں لگتا، عمران خان