رٹ آف سٹیٹ چیلنج کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، سرفراز بگٹی

ویب ڈیسک: بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رٹ آف سٹیٹ چیلنج کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کی سب سے زیادہ ضرورت بلوچستان میں ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بہکاوے میں آکر پہاڑوں پر گئے عام بلوچوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ لوٹ آئیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ پرامن بلوچستان کے تحت واپس لوٹنے والوں کو گلے لگائیں گے لیکن رٹ آف سٹیٹ چیلنج کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔

مزید پڑھیں:  اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور انتظامی سربراہ سے محروم ، تعلیمی اور دیگر امور ٹھپ