خیبر پختونخوا حکومت

آپریشن عزم استحکام:خیبر پختونخواحکومت کااےپی سی بلانے کا اعلان

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی )بلانے کا اعلان کیا ہے ۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا،تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد سیاسی جماعتوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا اور اعتماد میں لینا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے زیر انتظام قبائل امن جرگہ بھی کل بروز بدھ 3 بجے منعقد ہوگا۔
جرگے میں قبائلی مشران سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔
جرگے میں قبائلی اضلاع میں امن امان اور آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے گفتگو کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ جرگے میں قرارداد پاس کر کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو پیش کریں گے قرارداد کو پارلیمنٹ اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی پیش کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  عوام کوزورکاجھٹکا، بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں بڑےاضافےکاامکان