خاتون جاں بحق

کرک میں چھت گرنے سے خاتون جاں بحق،3افراد زخمی

ویب ڈیسک: کرک بانڈہ داؤد شاہ میں تیز ہوائوں کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔
واقعہ بانڈہ داؤد شاہ کے علاقہ فقیری بانڈہ میں پیش آیا جہاں تیز ہوائوں کے باعث کمرے کی چھت اچانک گر گئی جس کے باعث محمد صدیق اس کی بیوی ،بہو اور ایک بچہ ملبے تلے دب گئے ۔
مقامی لوگوں اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں خاتون جاں بحق جبکہ باقی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، پہاڑی سے خرم نامی 29 سالہ نوجوان کی لاش برآمد