غزہ پر صیہونی حملوں کا بڑا حامی بھارت ہے، اسرائیلی میڈیا

ویب ڈیسک: فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے میں بھارت اسرائیل کا برابر ساتھ دے رہا ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے خود بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری بمباری میں مودی سرکار برابر کی شریک ہے کیونکہ ان کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کو 262 دن گزر گئے ۔ اس دوران ہزاروں معصوم فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔
آج بھی معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سب سے بڑا حامی بھارت ہے جو کہ مودی کی مسلمان دشمنی کا ثبوت ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مودی کی جانب سے اسرائیل کو بڑی تعداد میں بھارت نے جدید ہرمیس 900 ڈرون کے ساتھ دیگر اسلحہ اور ہتھیار فراہم کیے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کو یہ ڈرون فراہم کرنے کیلئے مودی سرکار اور دیگر اعلیٰ حکام نے خصوصی طور پر منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی، ہم نے 804 نافذ کر دی، علی امین گنڈاپور