ریٹائرمنٹ کیلئے عمر کی حد بڑھانے کی تجویز کھٹائی کا شکار، پینشن اصلاحات برقرار

ویب ڈیسک: ریٹائرمنٹ کیلئے سرکاری ملازمین کی عمر کی حد بڑھانے کی تجویز کھٹائی کا شکار ہو گئی جبکہ پینشن اصلاحات برقرار ہیں۔
سرکاری ملازموں کی عمرکی حد میں اضافے کی تجویز پر تمام متعلقہ حلقوں کی جانب سے سخت مخالفت کی گئی۔ اس کے بعد ریٹائرمنٹ کیلئے عمر کی حد بڑھانے کی تجویز نافذ نہیں کی جا رہی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کیلئے عمر کی حد بڑھانے کے سلسلے میں ابھی مزید ہوم ورک ہونا باقی ہے تاہم پنشن اصلاحات کی تجاویز برقرار ہیں۔
حکومت نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ایک اعلیٰ اختیارتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو بے لگام حکومتی اخراجات کو معقولیت میں لائے گی۔
کمیٹی اپنی سفارشات جولائی کے آخر یا اگست کے پہلے ہفتے میں حتمی شکل دے گی اور حکومت ان کا اعلان 14 اگست کے آس پاس کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کیلئے عمر کی حد بڑھانے کی تجویز کھٹائی میں پڑ گئی تاہم دیگر تجاویز میں پنشن اصلاحات وغیرہ برقرار ہیں۔

مزید پڑھیں:  درباری وزراء کے چیلنج کے باوجود قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے