غزہ صورتحال اور اسرائیل حزب اللہ کشیدگی خطے کیلئے تباہ کن ہے، گوتریس

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ صورتحال اور اسرائیل حزب اللہ کشیدگی خطے کیلئے تباہ کن ہے۔
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کشیدگی میں اضافے کے نتائج پورے خطے کے لیے تباہ کن ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف غزہ صورتحال دوسری طرف حزب اللہ سے کشیدگی اسرائیل کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔
لبنان اور اسرائیل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور وینیسلینڈ نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی کے لیے فوری طور پر بات چیت کا آغاز کریں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ان کی تعمیر بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
ٹور وینیسلینڈ نے سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدہ پر بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ صورتحال اور اسرائیل حزب اللہ کشیدگی خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  خانپور ڈیم بھر گیا، سپیل ویز کسی بھی وقت کھولے جا سکتے ہیں، انتظامیہ