خیبرپختونخوا حکومت

ہماری مرضی کے بغیر آپریشن نہیں ہوسکتا،خیبرپختونخوا حکومت

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا حکومت واضح کیا ہے کہ ہماری مرضی کے بغیر آپریشن نہیں ہوسکتا،عوام کا ردعمل آگیا ہے، مزید ایڈونچر کی ضرورت نہیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناراضگی غصے کا اظہار کرتے ہیں اس کا مطلب نہیں کہ ہم حل نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے مسئلے کا حل نکالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا، آپریشن کا کوئی امکان ہے ہماری مرضی کے بغیر آپریشن نہیں ہوسکتا، دہشت گردی کا ہم سب شکار ہیں ہم سب دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جب روس اس خطے میں آیا تب سے ہم مشکلات کا شکار ہیں،جب تک خیبر پختونخوا کے عوام، اسمبلی اور حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا جائے گا آپریشن کی اجازت نہیں ہوگی ،قومی سلامتی کے حوالے سے فیصلے کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے ،اس ساری صورتحال پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے عزم استحکام سے کیا چاہتے ہیںکوئی فیصلہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی سے مشروط ہونا چاہئے ۔
بیرسٹر سیف نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طورپرعزم استحکام کے حوالے سے صورتحال واضح کرے کیونکہ عزم استحکام آپریشن کے اعلان سے بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے