پشاور میں دفعہ 144نافذ

محرم الحرام کے پیش نظر پشاور میں دفعہ 144نافذ،حکم نامہ جاری

ویب ڈیسک: محرم الحرام کے پیش نظر پشاور میں دفعہ 144نافذ،گاڑیوں اور دکانوں کے سیاہ شیشوں، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق دفعہ 144کے تحت غیر مجاز افراد کی طرف سے گاڑیوں پر پولیس لائٹس کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ۔
غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور خودساختہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں پر سمیت موٹرسائیکل پر ڈبل سواری بھی بند ہوگی۔
حکم نامے کے مطابق دفعہ 144 25 جون سے 25جولائی تک ایک ماہ کے لئے نافذ العمل ،خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف معاہدے کے چند نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کے تحفظات