خشک میوہ جات

وزن میں کمی کے لئے خشک میوہ جات کوخوراک کا حصہ بنائیں

ویب ڈیسک: بڑھتے وزن سے پریشان افراد اپنے وزن میں کمی کے لئے خشک میوہ جات کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں ۔
اس حوالے سے ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ جو لوگ اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں اپنی روز مرہ کی خوراک میں خشک میوہ جات کو شامل کرنا چاہئے ۔
محققین کا بتایا ہے کہ جو لوگ روزانہ 1.5سے 3اونس بادام، مونگ پھلی، پستہ یا اخروٹ کھاتے ہیں ان کا وزن خشک میوہ جات نہ کھانے والوں کے مقابلے میں زیادہ کم ہوتا ہے ۔
میوہ جات صحت مند چکنائی، نباتاتی پروٹینز اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ سب بھرے ہوئے پیٹ کے احساس کو فروغ دینے اور زیادہ کیلوریز کو کم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ خشک میوہ جات سے بھرپور غذا کھانے والے افراد نے ان لوگوں کے مقابلے میں 3 سے 16 پائونڈ کا وزن کم کیا جو اپنی خوراک میں خشک میوہ جات کو شامل نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف معاہدے کے چند نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کے تحفظات