3 اشتہاری گرفتار

لکی مروت میں پولیس متحرک، مقابلوں کے دوران 3 اشتہاری گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے علاقے گمبیلا اور غزنی خیل پولیس کی تین دن میں تین مقابلے ہوئے جبکہ اس دوران زخمی حالت میں 3 اشتہاری گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق مقابلوں کے دوران 3 اشتہاری گرفتارکئے گئے جن میں سے بائست خیل پھاٹک پر پولیس مقابلے کے بعد امجد نامی اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
ملنگ اڈہ کے قریب گمبیلا پولیس نے دوسرے اشتہاری وسیم اللہ عرف غم بچھڑا کو جبکہ غزنی خیل پولیس نے فائرنگ تبادلے کے بعد منشیات فروش عاطف کو گرفتار کر لیا ۔
یاد رہے کہ یہ تینوں اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے۔
ملزمان سے اس دوران 4 کلو چرس، 2 کلو آئس اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ گرفتار ملزمان پولیس کو ڈکیتی ،اغوائیگی،رہزنی اور منشیات فروشی میں مطلوب تھے۔

مزید پڑھیں:  پارٹی رہنماوں سے ملنے میں رکاوٹ، عمران خان کی درخواست دائر