عدت نکاح کیس،عمران خان اوربشریٰ بی بی کی اپیل مسترد،سزابرقرار

ویب ڈیسک: عدت نکاح کیس میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیل مسترد جبکہ سزا برقرار رکھ دی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ سنا دیا۔
ڈسٹرکٹ سیشن جج افضل مجوکا نے عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد کر دیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواست کی تھی تاہم دونوں کو 7، 7 سال کی سنائی گئی سزا برقرار رکھی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر چند روز قبل عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی نے آپریشن عزم استحکام کو مسترد کردیا