بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 25 زخمی

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔
سوئی میں بارشوں کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 25 زخمی ہوگئے جبکہ خضدار میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی۔ اس دوران مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات بھِ رونما ہوئے۔
سوئی میں ہونیوالی طوفانی بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، 25 افراد زخمی ہوگئے۔
پاک فوج، ایف سی اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ریسکیو آپریشن کے دوران بارشوں سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو بلوچستان میں سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربت میں 46 اور کوئٹہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کیلئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ