مون سون بارشیں

مون سون بارشیں رواں ماہ شروع ہونیکا امکان، شدید موسمی صورتحال کا خدشہ

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ مون سون بارشیں رواں ماہ شروع ہونیکا امکان ہے۔ اس دوران شدید موسمی صورتحال کا خطرہ بھی منڈلانے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کے باوجود درجہ حرارت میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔
اس دوران ملک کے بالائی علاقے شدید موسمی صورت حال کا سامنا کرسکتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مون سون بارشیں رواں ماہ جون کے اواخر سے شروع ہوں گی جبکہ اس دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال دریاؤں کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہوگا اور سیلابی کیفیت کا امکان ہے کیونکہ ایک طرف گرمی زور پر ہے تو دوسری طرف بارشیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔ اس سے قبل بھی موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملک کو خاصا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں:  لوئر کوہستان:پٹن میں گاڑی حادثے کا شکار ،3افراد جاں بحق ،ایک زخمی