چیلنج کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا سزا معطلی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے عدت نکاح کیس میں سز ا معطلی کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں مسترد ہونے پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، قیدیوں کے رہا ہونے تک کوئی بات چیت نہیں ہو گی، فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک تیزی سے آگے چلے گی ہر جگہ مظاہرہ کریں گے۔
یادرہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا یا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد کر دیں۔

مزید پڑھیں:  مسلح افواج دہشتگردی کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں،سربراہ پاک بحریہ