ایران میں صدارتی انتخاب

ایران میں صدارتی انتخاب آج ہوگا، 6 امیدوار مدمقابل

ویب ڈیسک: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد قبل از وقت ایران میں صدارتی انتخاب ہونے جا رہے ہیں جس کیلئے آج پولنگ ہوگی۔
ایران میں صدارتی انتخاب کیلئے 6 امیدوار میدان میں تھے جن میں سے دو امیدواروں نے میدان سے کنارہ کشی اختیار کر لی جس کے بعد اب ایران میں صدارتی انتخاب کے لیے چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
صدارتی انتخاب کے لیے ایران کی شوریٰ نگہبان نے صرف 6 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی تھی تاہم دو امیدوار امیر حسین غازی زادہ ہاشمی اور علی رضا زاکانی آخری وقت پر مقابلے کی دوڑ سے دستبردار ہوچکے ہیں۔
شوریٰ کے اعلامیہ کے مطابق اب صدارتی انتخابات کیلئے سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف، مسعود پزیشکیان، مصطفیٰ پور محمدی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق صدر احمدی نژاد کو پہلے ہی اس دوڑ سے باہر کیا گیا تھا.
انتخابات کیلئے 6 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد ووٹنگ کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے دو روز بعد حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
اس دوران اگر کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرسکا تو اس کے بعد دوسرا مرحلہ ہوگا، جس میں‌ فیصلہ کیا جائیگا ۔
اس موقع پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ انتخاب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
یاد رہے کہ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی شہید ہیلی کاپٹر حادثے میں‌شہید ہو گئے تھے جس کے بعد عبوری صدر کے عہدے پر نامزدگی کی گئی تھی.
ایرانی صدر ابرہیم رئیسی کے ساتھ اس حادثے میں وزیر خارجہ سمیت دیگر اہم سرکاری عہدیدار بھی شہید ہوئے تھے.
اس موقع پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عوام کو جو اس وجہ سے خاصے غمگین تھے حوصلہ دیا اور ثابت قدم رہنے کی ہدایت کی.

مزید پڑھیں:  مسلح افواج دہشتگردی کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں،سربراہ پاک بحریہ