ڈی آر سی ممبر راحت خان

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی آر سی ممبر راحت خان جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع صوابی کے علاقے کالوخان کے ڈی آر سی ممبر راحت خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
ڈی آر سی ممبر راحت خان مرحوم نے اپنی زندگی لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کر رکھی تھی۔
بطور سماجی ورکر اور ڈی آر سی ممبر انہوں نے بے شمار لوگوں کے مسائل حل کیے۔
آنجہانی ڈی آر سی ممبر راحت خان سینکڑوں جرگوں میں شریک ہوئے اور ہر موقع پر فریقین کے درمیان صلح کرنے کیلئے اپنی پگڑی ان کے قدموں میں رکھتے تھے۔
ان کی حتی الوسع کوشش رہی کہ فریقین کے درمیان بات کسی طریقے سے بن جائے۔

مزید پڑھیں:  عزم استحکام :پاکستان کا امریکہ سے چھوٹے ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ